حضرت محمدﷺ اور مدنی معاشرے کا قیام : Short Question
قُبا میں آپﷺ نے بنو عمرو بن عوف کے خاندان کے ہاں قیام فرمایا ۔
اللہ تعالیٰ نے سورۃ التو بہ میں مسجد قُبا کی شان بیان فرمائی ہے ۔
یہاں وہ صحابہ کرامؓ رہتے تھے جن کے گھر بار نہ تھے ۔ یہ صحابہ کرام ؓ براہ راست آپﷺ سے تعلیم و تربیت حاصل کرتے تھے ۔ یہ " اصحاب صفہ " کہلاتے تھے ۔
مہاجرین کی آباد کاری اور مسائل کے حل کے لیے آپﷺ نے مہاجرین اور انصار کے درمیان اخوت کا رشتہ قائم کیا۔
ہمیں چاہیے کہ ہم مدنی معاشرے کے قیام کی اصل روح کو سمجھیں ، معاشرے کی بہتری میں اپنا کردار ادا کریں ، تعلیمی ، تبلیغی اور دعوتی سر گرمیوں میں حصہ لیں اور اخوت اور بھائی چارے کو فروغ دیں ۔